حب سٹی پولیس کی دو مختلف کارروائیاں، شراب کی بوتلیں ، چھینے گئے پانچ موبائل فونز، رکشہ برآمد ،پانچ ملزمان گرفتار

بدھ 18 اپریل 2018 19:53

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) حب سٹی پولیس کا دو مختلف کاروائیوں کے دوران شراب کی بوتلیں اور چھینگے گئے پانچ موبائل فونز، رکشہ برآمد پانچ ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق حب سٹی پولیس نے ایک کاروائی کے دوران حب کے علاقے بالاچ محلہ کے قریب مکان پر چھاپہ مار کر شراب کی 12 بوتلیں برآمد کرلی اور ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ایک کاروائی میں جام کالونی میں مکان پر چھاپہ مار کر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ پانچ عدد موبائل فون اور ایک رکشہ برآمد کرلیا ملزمان نے گزشتہ شب گڈانی تھانے کے حدود میں بائیکو آئل ریفائنری کے قریب آئل سپلائی کرنے والے ٹینکرز ڈرائیوروں سے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لئے تھے ملزمان کے خلاف گڈانی تھانیمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا جن کو گرفتاری کے بعد گڈانی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں