گاڑی اونٹ سے ٹکرا کر گر الٹ گئی، دو افراد جاںبحق، دو شدید زخمی

پیر 16 اپریل 2018 16:38

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) کوسٹل ہائی وے لیاری کے قریب گاڑی اونٹ سے ٹکرا کر گر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاںبحق دو شدید زخمی تفصیلات کے مطابق رات گئے لسبیلہ کے ساحلی علاقے کنڈملیر پکنک پر جانے والی گاڑی لیاری کے قریب اونٹ سے ٹکرا کر الٹ گئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے مسمی(ص) اور آٹھ سالہ جواد احمد ولد حسین جاںبحق جبکہ علی نواز ولد سگو اور مسمی (ح) شدید زخمی جن کو وندر سرکاری ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں