بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے ،عوام ملک سے محبت کرتی ہے ،صوبہ توجہ کا طلبگار ہے،سردار محمد صالح بھوتانی

پیر 9 اپریل 2018 20:42

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) سابق نگراں وزیر اعلی و موجودہ رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی نے حب کے علاقے امیرآباد میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھی پاکستان کا حصہ ہے بلوچستان کی عوام پاکستان سے محبت کرتی ہے بلوچستان توجہ مانگتا ہے ہم نے ہمیشہ بڑی جماعتوں کے ساتھ رہے ہیں مگر ہمیں افسوس ہے کہ ہمیں کبھی ان سے ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا تاکہ ہم بلوچستان کے عوام کے مسائل انکے سامنے رکھیں.

سردار محمد صالح بھوتانی نے حب کے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے حب شہر کی ترقی کیلے دو ارب روپے کا جو پیکیج تجویز کیا تھا وہ کل کابینہ میں باقائدہ طور پر منظور ہوگیا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد حب شہر کی گلیاں پکتی اور سیویریج کا نظام مضبوط ہوگا ہماری پوری کوشش ہے کہ حب شہر کو گلشن بنایا جائے جو انشاء اللہ اس پیکیج سے ہوگا.

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہمیشہ سرکاری نوکریوں کیلے بھاگ دوڑ کرتے ہیں بے روزگاری بڑھ گئی ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ انشاء اللہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کریں اس کے علاوہ تعلیم کے حوالے سے ہم اکثر دوست کہا کرتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں کہ تعلیم سے پہلے روزگار ضروری ہے جو لوگ گھر بیٹھیں گے تو پڑھیں آج ہمارے لوگ روزگار کیلے ادھر ادھر بٹھک رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم زمینداری کو فروغ دینے کیلے ایک پالیسی لانے کی کوشش کررہے ہیں جس میں جگہ جگہ ڈیمز بنائیں جائیں گے جس سے زمیندار مستفید ہوسکیں گے اور زمینداری کے پیشے کو ایک نئی جان ملے گی ساتھ میں روزگار کے وسیلے بھی میسر آئیں گی.سردار محمد صالح بھوتانی نے بلوچستان کی نئی بننے والی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بہت جلد اس میں شامل ہونے کا بھی اعلان کردیا اور کہا ہم سارے دوست مل کر اپنے پلیٹ پر متحد ہوکر بلوچستان کے عوام کی خدمت کرینگے بلوچستان میں لوگ کہتے ہیں کہ سونے کے ذخائر ہیں میں تو کہتا ہوں کہ اس سے بھی بڑے ذخائر ہیں بس بلوچستان کے ذخائر کو یہاں کے عوام پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے اور ہم انشاء اللہ ایسا کرنے کی کوشش کرینگی.حب کے علاقے امیرآباد میں میر اقبال لانگو، اخترجان جتک نزیر احمد جتک عبدالنبی کھوسہ اور حاجی وارث کھوسہ نے اپنے ساتھیوں سمیت بھوتانی پینل میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر محمد ابراہیم دودا، عالم خان انگاریہ،سمیع اللہ بلوچ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں