ملک بھر کی طرح اوتھل میں کشمیراورافغانستان میں جاری مظالم اور بربریت کیخلاف جمعیت علماء اسلام اوتھل کے زیراہتمام یوم احتجاج منایاگیا

جمعہ 6 اپریل 2018 20:41

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کیمرکزی امیروصدر متحدہ مجلس عمل پاکستان و چیئرمین کشمیرکمیٹی قائد جمعیت مولنافضل الرحمن کے حکم پر ملک بھرکی طرح ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کواٹر اوتھل میں افغانستان کے شہرقندوز میں ایک دینی مدرسہ کے دستاربندی کے تقریب میں امریکی ڈرون طیارے کے وحشیانہ اورظالمانہ بمباری کیخلاف اور کشمیراورافغانستان میں جاری مظالم اور بربریت کیخلاف جمعیت علماء اسلام اوتھل کے زیراہتمام یوم احتجاج مناگیااور اوتھل کے تمام مساجد میں مزمتی قرارداد منظور کراتے ہوئے جامع مسجد جامعہ مدنیہ اوتھل میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رکزی نائب امیر و ممبرقومی اسمبلی مولناقمرالدین نے جبکہ وایارہ سکن ,آہورہ دودھ گولائی ,ودیگرجامع مساجد میں جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری مولاناعبدالحمیدعارف ،جمعیت علماء اسلام اوتھل کے امیر مولانامفتی محمد سعید ضلعی معاون پریس سیکرٹری حافظ حسین احمدمدنی ،مولناعبدالرزاق گنگو ,مولناعبدالکبیر حیدری ,قاری عبدالرحمن ثاقب, قاری عبدالوھاب فاروقی مولنا عبدالغفار نے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ افغانستان کیشہر قندوز میں امریکی ڈرون کی وحشیانہ بمباری انسانی حقوق کی چارٹر کی خلاف ورزی اورامریکی سفاکیت اور بربریت کی بین ثبوت ھے جسکی جتنی مزمت کیجائیکم ھے انھوں نے کھاکہ کشمیرفلسطین میں جاری مظالم افسوسناک ہیں اقوام متحدہ مظالم کافوری نوٹس لیکر مظالم فوری طورپربندکرائے انھوں نیکھا کہ انڈیااوراسرائیل امریکی اشارے پرمسلمانوں پر مظالم کیپہاڑتوڑرہے ہیں مسلم حکمران خواب خرگوش بیدار ھوکر مسلمانوں کوان مظالم سینجات دلانے میں قائد انہ کردار ادکریں انھوں نے پی ٹی آئی کیجانب سے قائد جمعیت مولنافضل الرحمن کیکردارکشی کی سخت الفاظ مزمت کی اور کھاکہ مسئلہ کشمیر کیحل میں صدر وزیر اعظم وزیر خارجہ اور ھماری دفاعی قوت کاکردار کیاھے انپر تنقید نھین کیجاتی صرف چیئرمین کشمیر کمیٹی کوتنقید کانشانہ بنانا پی ٹی آئی بوکھلاہٹ ہے اوربے بنیاد الزامات لگارہی ہے ،اورثبوت کیلئے ایک کاغذ کا ٹکڑا بھی نھیں انھوں نے کھاکہ قائد جمعیت مولنافضل الرحمن نے امریکی اور اسرائیلی اور انڈیاکے خلاف احتجاج کی کال دی توامریکی یھودی ایجنٹوں کوتکلیف ہوئی اور وہ کردار کشی پراترآئے ہیں

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں