قندوز میں معصوم بچوں پر بمباری اور کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قیادت کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح لسبیلہ میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

جمعہ 6 اپریل 2018 20:40

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2018ء) قندوز میں معصوم بچوں پر بمباری اور کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قیادت کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح لسبیلہ میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے سب سے بڑے صنعتی شہر حب اور وندر میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر مولانا غلام قادر قاسمی.

(جاری ہے)

لسبیلہ کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالحمید عارف، مولانا یعقوب ساسولی وندر کے امیر مولوی شبیر احمد و دیگر نے کہا کہ قندوز کے معصوم شہدائے کے لہو سے انقلاب آئے گا طلباء دستار باندھے مائیں جن کا ہار ہاتھوں میں لیے خوشی میں کھڑی تھیں انہیں کفن میں لپیٹ کر انکے لخت جگر کی نعشیں تحفے میں تھمائی گئی افغانستان قلعہ جنگی میں ہزاروں طلباء کو زندہ جلایا گیا اتنے بڑے مظالم کے باوجود ہمارے حکمران انڈیا اور امریکہ کے تلوے چاٹ کر انکے گن گا کر دن رات ایک کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج ہر طرف آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں اور مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے جا رہے ہیں لیکن افسوس کہ اقوام متحدہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام اور مقتدرہ قوتیں ظالموں سے دوستی نبھارہی ہیں اور افسوس کہ ہماری عوام بھی ان گونگے بہرے حکمران کے پیچھے چل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر کو دبانے کی کوشش کی آج اگر معاملہ حل کی طرف راغب ہیں تو ہمارے قائد مولانا فضل الرحمٰن کی مرہون منت ہے ریلیوں کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی جارحیت کے خلاف اور مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے اور مظاہرین امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے جیسے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں