حب، وڈیرہ حسن جاموٹ کی قیادت میں پیپلزپارٹی فعال ہورہی ہے، یوسف راہی

چیئرمین بلاول بھٹوزارداری اور وڈیرہ حسن جاموٹ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے لسبیلہ کے عوام کی پارٹی میں شمولیت سے مخالفین کاسکھ ، چین حرام ہوگیا ہے،پیپلز پارٹی لسبیلہ کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری کا بیان

جمعرات 5 اپریل 2018 21:45

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2018ء) وڈیرہ حسن جاموٹ کی قیادت میں پیپلزپارٹی فعال ہورہی ہے۔ ضلعی صدر شریف پالاری اور صوبائی رہنماء نصراللہ رونجھو کی رہنمائی کا رکنان کیلئے حوصلہ افزا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹوزارداری اور وڈیرہ حسن جاموٹ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے لسبیلہ کے عوام کی پارٹی میں شمولیت سے مخالفین کاسکھ ، چین حرام ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

کنراج جلسے کی کامیابی اور وہاں کے سینکڑوں افراد کا پی پی پی میںشامل ہونا مخالفین کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی لسبیلہ کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری یوسف راہی اور ڈپٹی ضلعی انفارمیشن سیکریٹری امان اللہ بندیچہ نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ گوٹھ وڈیرہ رحمت اللہ جاموٹ کنراج کے معززین اور جاموٹ برادری کی پارٹی میںشمولیت پران کا خیر مقدم کرتے ہوئے وہاں کے معززین اور نوجوانوں نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری، مرکزی رہنماء وڈیرہ حسن جاموٹ اور ضلعی صدر شریف پالاری کی قیادت پر اعتمام کرتے ہوئے شہداء کی جماعت اور حق وانصاف کے کارواں میں شامل ہوتے ہوئے جرات کا مظاہرہ کیا ہے انہوںنے کہاکہ وڈیرہ حسن جاموٹ لسبیلہ میں قائد لسبیلہ مرحوم غلام اکبر لاسی کے مشن اور لسبیلہ کے عوام کو موروثی سیاست اور ظلم واستحصال سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہیں اور اس مشن کی تکمیل کیلئے پارٹی کے جیالے اور عوام بھی انکے شانہ بشانہ ہیں وڈیرہ حسن جاموٹ کی عوامی وسیاسی خدمات قابل ستائش ہیں انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی آنیوالے الیکشن میں انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور عوام کے دکھ درد کا ازالہ کرے گی شکست اس بار مورثی سیاست کرنے والوں کا مقدر ہوگی وڈیرہ حسن جاموٹ انشاء اللہ لسبیلہ کے عوام کے نجات دھندہ ثابت ہونگے پارٹی کارکنان وڈیرہ حسن جاموٹ، ضلعی صدر شریف پالاری اور نصراللہ رونجھوکی قیادت میں متحد ومنظم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں