حب میں مسافر کوچ اور کارمیں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،12زخمی

پیر 12 مارچ 2018 19:09

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2018ء) بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور کار میں زبردست تصادم ہوگیا جس کے باعث 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار فورا موقع پر پہنچے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں