لسبیلہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 6 مسافر جاں بحق، 12 زخمی

کوچ پنجگورسے کراچی جارہی تھی،زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا

پیر 12 مارچ 2018 16:17

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) لسبیلہ کے قریب ٹریفک حادثہ 6 مسافر جاں بحق 12 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پیرکو لسبیلہ کے تاریخی شہر بیلہ سے تقریباً 54 کلومیٹر دور مین آرسی ڈی شاہراہ پر علی الصباح کٴْراڑو کے مقام پر پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور کار میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 6 افرد یار محمد ولد محمد کریم،خان بی بی بنت محمد ہاشم ،محمد رفیق ولد فقیر محمد،عنایت اللہ ولد محمد اصغر،اللہ بخش ولد محبت خان،سرفراز جاں بحق جن کا تعلق پنجگور سے تھا جب کہ 12 افراد عبدا لواحد ولد امام بخش سکنہ پنجگور،ظہیرالدین ولد نور بخش سکنہ پنجگور ،حافظ حمیداللہ ولد محمد عمر سکنہ پنجگور،محمد صدیق ولد محمد فرید سکنہ پنجگور،اویس ولد حافظ حمیداللہ سکنہ پنجگور،حمیدہ زوجہ مصدق سکنہ کراچی ،غلام مصطفیٰ ولد محمد علی سکنہ پنجگور،عبدالطیف ولد حاجی نبی بخش سکنہ پنجگور،انس علی ولد یار محمد سکنہ کراچی،ظہورہ زوجہ علی سکنہ کراچی،اللہ بخش ولد عبدالرحمٰن سکنہ پنجگور،محمد اسلم ولد عبداللہ ساسولی سکنہ پنچگور زخمی ہوئے ہیں،مسافر کوچ پل سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری،عینی شائدین کے مطابق دو گھنٹے تک مسافر کوچ وہء پڑی رہی علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو نکالنے کی کوشش کی،بعد ازاں ایدھی کے رضاکاروں نے لاشوں اور زخمی مسافروں کو ریسکیو کرکے سول ہسپتال بیلہ اور DHQ ہسپتال اوتھل پہنچایا جہاں لس بیلہ ویلفیئر ٹرسٹ،لائف ٹرسٹ کے رضا کاروں اور ہسپتال کے عملے نے زخمیوں کو طبی امداد دی اور شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیاہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں