کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کو چ کو حادثہ ،

7مسافر جاں بحق، 12 زخمی ہوگئے

پیر 12 مارچ 2018 14:28

لسبیلہ۔12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) لسبیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور کار میں تصادم ، 7مسافر جاںبحق اور 12سے زیادہ زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق پیر کو لسبیلہ میں مین آرسی ڈی شاہراہ پر علی الصبح کٴْراڑو کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور کار میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 7 افرد جاں بحق اور12 سے زیادہ زخمی ہوگئے ، مسافر کوچ پل سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری، پولیس اور ایدھی کے رضاکاروں نے لاشوں اور زخمی مسافروں کو ریسکیو کرکے سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا جہاں لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضا کاروں اور ہسپتال کے عملے نے زخمیوں کو طبی امداد دی اور شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں