تمام قبائل کے سربراہان قبائل کو متحد رکھنے میں اپنا فعال اور کلیدی کردار ادا کریں ،نواب جام کمال خان عالیانی

گجری کے مسائل انشاء اللہ وڈیرہ محمد حنیف جاموٹ کے رابطوں سے حل ہوتے رہیں گے، خطاب

جمعہ 9 مارچ 2018 22:04

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) مربوط قبائلی نظام آج بھی بلوچستان میں تنازعات ناراضگی اور رنجشوں کا بہترین ذریعہ اور پلیٹ فارم ہے ، ترقی امن کے مرہون منت ہے ،تمام قبائل کے سربراہان قبائل کو متحد رکھنے میں اپنا فعال اور کلیدی کردار ادا کریں گجری کے مسائل انشاء اللہ وڈیرہ محمد حنیف جاموٹ کے رابطوں سے حل ہوتے رہیں گے حکومت لسبیلہ سمیت بلوچستان میں ترقی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے گی ان خیالات کا اظہار جام آف لسبیلہ وفاقی وزیر مملکت پیٹرولیم نواب جام کمال خان عالیانی نے موصل پیر گجری کے علاقے میں دستار بندی میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس تقریب سے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اس میں ضلع لسبیلہ کے ہر قبیلے کی قیادت اور نمائندگی موجود ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پہلے زمانے کی نسبت قبائلی سربراہ ہوں یا قیادت کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں مسائل زیادہ ہیں ان کو حل کرنا مشکل ضرور ہے مگر اگر قبیلے کے سرکردہ لوگ اپنے فرائض کو سمجھ کر احسن انداز میں آگے بڑھائیں تو یہ مشکلات قابو میں آسکتی ہیں اس سلسلے میں رابطوں کا قبیلے کے لوگوں سے تسلسل ضروری ہے یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ وڈیرہ محمد حنیف جاموٹ جیسے نوجوان کو بھونگر پوٹا جاموٹ شاخ کے سربراہ ہونے میں ان کے والد کا بڑا کردار اور فراخدلی ہے وگر نہ کوئی پگ کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا بلکہ زمانہ آگیا ہے کہ کوئی کسی کو اپنا زکام نہیں دیتا محمد حنیف ایک باصلاحیت قبائلی قیادت ہے ان کے رابطوں اور توسط سے موصل پیر گجری کے عوام کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور نومنتخب وڈیرہ ودیگر برادریوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات رکھیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مربوط قبائلی نظام آج بھی قبائل کے درمیان تنازعات رنجشوں ناراضگیوں کے خاتمے کے واحد زریعہ ہے اور اس پلیٹ فارم کو قانون اور عدالتوں نے بھی سراہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت لسبیلہ سمیت بلوچستان کی قسمت بدلنا چاہتی ہے اور انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاہم ترقی امن کے مرہون منت ہے معیشت تجارت اور روزگار وہاں سدھرتے ہیں جہاں امن ہو اس لئے قبائلی عمائدین امن کی بحالی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور متحد رہیں نوجوان نسل کو تعلیم ہنر کی جانب گامزن کریں اور منفی عوامل سے دور رکھیں اس سے ہی مستقبل روشن ہوگا اور آنے والی نسلیں خوشحال ہونگی قبل ازیں جام آف لسبیلہ نواب جام کمال خان نے پگ کا ور لگا کر باقاعدہ نئے وڈیرے کی دستار بندی کی اس کے بعد چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ ،سردار اسلم جاموٹ ،سردار عبدالرشید پھورائی ،سردار حسن شاہوک ،سردار عمران گلاب رونجھو ،سردار رحمت اللہ خاصخیلی ،سردار شکیل جاموٹ ،آغا قلندر ،سردار داد رحمان سیاں،سردار علی اکبر آچرہ ،ڈسٹرکٹ ممبر وڈیرہ کریم بخش جاموٹ ،وڈیرہ رفیق مانگیہ ،وڈیرہ رسول بخش جاموٹ ،میر شاہجان جاموٹ ،رمضان جاموٹ ،وڈیرہ خالد جاموٹ ،امام بخش جاموٹ ،غلام قادر جاموٹ ،وائس چیئرمین قادر جاموٹ ،وڈیرہ نبی بخش ،جمال جاموٹ ،وڈیرہ ثناء اللہ جاموٹ ،غلام محمد عرف گلو جاموٹ ،حاجی صدیق جاموٹ ،برکت جاموٹ ،وڈیرہ اکبر بندیچہ,وڈیرہ اسماعیل برہ ،آغا گدور ،عبدالواحد صابرہ اور دیگر نے باری باری دستار باندھی ،دستار بندی کی تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں عمائدین نے شرکت کی ،جن سے خطاب کرتے ہوئے وڈیرہ محمد حنیف جاموٹ نے کہا کہ میں خاص طور پر جام آف لسبیلہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت سے کچھ وقت نکال کر دستار بندی کی تقریب میں شرکت کی اور ہمیں عزت بخشی ،وہ ہمارے نواب ہیں ان کی ہر قوم قبیلہ عزت کرتا ہے جو ذمہ داری مجھ پر سونپی گئی ہے وہ اپنے بڑوں اور برادری کی مشاورت سے نبھاونگا ،اور ان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جدوجہد کرونگا ،تقریب کے دوران اسٹیج سیکریٹری کے فرائض صحافی مہر اللہ الفت نے سرانجام دئیے تقریب میں شرکت کرنے والوں میں حاجی عبدالستار جاموٹ ، وڈیرہ اسماعیل برہ ، حاجی ملاں اسحاق ، ڈاکٹر عبدالمجید ، وڈیرہ دھنی بخش ، وڈیرہ رحمٰن جاموٹ ، رحیم جیالا رونجہ ،عمر جاموٹ ،سکندر آچرہ ،وڈیرہ دوست محمد ،کامریڈ ولی محمد جاموٹ ،اعجاذ علی ، رستم جاموٹ ، استاد ماموں لنگاہ ، حضور بخش لنگاہ اور دیگر کثیر تعداد میں برادری کے لوگ شامل ہیں جام آف لسبیلہ کا پنڈال میں پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا گیا اور جام کمال خان عالیانی سمیت دیگر معززین کو روایتی اجرکیں پہنائی گئیں اور جئے جام پر شگاف نعرے لگائے آخر میں مولانا عمر نعیمی کی دعا کے بعد معزز مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں