سردار صالح بھوتانی نے ہمیشہ لسبیلہ کے عوام کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ،سلیم شیخ

صالح بھوتانی کی جانب سے لسبیلہ کے عوام کے لئے صحت ،تعلیم روزگار کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے اقدامات باعث مسرت ہیں، رہنما بھوتانی گروپ

بدھ 7 مارچ 2018 19:32

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) عوامی خدمات کے حوالے سے بھوتانی برادران کی اپنی ایک پہنچان ہے لوگ بھی بھوتانی برادران کی عوامی خدمت سے پوری طرح مطمئن ہیں انشاء اللہ آنے والا وقت بھی بھوتانی برادران کا ہوگا جس کا واضع ثبوت لسبیلہ بھرسے لوگوں کا بڑی تعداد میں بھوتانی برادران کے فلاحی قافلے میں شامل ہونا ہے ان خیالات کا اظہار بھوتانی گروپ کے رہنما سلیم شیخ ،نذیر شیخ،اصغر شیخ نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی نے ہمیشہ لسبیلہ کے عوام کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی اپنی طرف سے بھرپور کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی کی جانب سے لسبیلہ کے عوام کے لئے صحت ،تعلیم روزگار کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جو کہ باعث مسر ت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں