ُاوتھل، پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل کے حل کے لئے ڈاریکٹو جاری

منگل 6 مارچ 2018 21:41

ُاوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل کے حل کے لئے ڈاریکٹو جاری کیا گیا ہے دیرینہ مطالبات جلد حل ہوجائینگے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو ؛ضلعی ترجمان آواران تفصیلات کے مطابق پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی ترجمان کے مطابق ضلعی جنرل سیکریٹری قادر بخش بزنجو کی قیادت میں وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو درپیش مسائل بلخصوص ہیلتھ پروفیشنل الاونس ،رسک الاونس ، اپ گریڈیشن ، سروس اسٹیکچر کی سو فیصد سے محرومی سے آگاہ کرتے ہوئے 2017 میں لانگ مارچ اور دیگر احتجاجی عمل سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سمری کے لئے ڈائریکٹو جاری کردیا جو کہ آپ کے صوبائی قیادت نے درخواست کی تھی اور موجودہ حکومت کی اولین ترجیحی مسائل حل کرنے کی ہے اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں گے وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں