ملک میں جمہوریت کا نام نواز شریف و آصف زرادری نہیں ،جمہوری نظام کا نام ہے ،رئوف خان ساسولی

بلوچستان سے تین ایسے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں جس سے دل باغ و بہار ہو گیا ہے،سیکرٹری جنرل جمہوری وطن پارٹی

پیر 5 مارچ 2018 18:59

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وبلوچ بزرگ رہنماء رئوف خان ساسولی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کا نام نواز شریف و آصف زرادری نہیں بلکہ جمہوری نظام کا نام ہے ،بلوچستان سے تین ایسے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں جس سے دل باغ و بہار ہو گیا ہے اور دل کو کچھ تسلی ہوئی ہے ،سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے حق نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ،حبکوپاور سمیت دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں سے جو بلوچستان کو ٹیکس مل رہا ہے اس میں محمد اسلم بھوتانی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا یہ بات انھوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی رئوف خان ساسولی نے کہا کہ خیر و عافیت سے سینٹ کے انتخابات مکمل ہو گئے ملک جمہوری عمل پر گامزن ہے ملک میں جمہوریت نواز شریف ،آصف زرداری کا نام نہیں بلکہ جمہوریت ایک نظام کا نام ہے منتخب ہونا اتنی کوئی بڑی بات نہیں ہے نمائندگی کا حق ادا کرنا سب سے بڑی بات ہے نمائندہ شعوری اور علمی عمل سے مالا مال ہو وہ صحیح نمائندگی کا حق ادا کر سکے گا انہو ں نے کہاکہ بلوچستان سے تین ایسے سینیٹرز منتخب ہوئے ہیں جن سے دل باغ وبہار ہوا ہے اور دل کو کچھ تسلی ہوئی ہے کہدہ اکرم ،طاہر بزنجو اور مولوی فیض محمد بلوچستان کے غریب اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کیلئے اسلام آباد میں آواز بلند کرینگے میں ان تینوں کو سینیٹر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور باقی سرمایہ دار ،پیسے دار ،زر دار اور سمگلر جو منتخب ہوئے ہیں ان کو بھی اللہ تعالیٰ ہدایت دے کہ وہ اپنی اس بڑی ذمہ داری کا اسلام آباد میں بیٹھ کر ملک پاکستان اور صوبے کے عوام کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،پیسہ داروں کے پاس پیسے بہت ہیں اللہ تعالیٰ انکا وحرس پیسہ ختم کر ے مزید پیسہ بنانے کے بجائے عوام کی خدمت کریں انھوں نے کہاکہ کسی ایک کو حق نمائندگی کی اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے انہو ں نے کہاکہ سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے صحیح معنوں میں حق نمائندگی ادا کیا ہے ڈام اور بھوانی کی زمینوں کو غیر لوگوں کو الاٹمنٹ ہونے نہیں دی مقامی لوگوں کے حقوق کی ترجمانی کی اور آج حبکو پاور دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں سے جو بلوچستان حکومت کو ٹیکس مل رہا ہے اس میں بھی اسلم بھوتانی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتاانہو ں نے مزید کہاکہ نواز شریف نے پنجاب میں دہری نیشنلٹی والوں کو سینٹ میں منتخب کرایا ہے اور جن کے لند ن اور امریکہ میں بڑے بڑے محل ہیں وہ پنجاب سے نواز شریف کی آشیر باد سے سینیٹر منتخب ہو ئے ہیں جو کہ غریب پنجابیوں کی نمائندگی کرنے کے اہل نہیں ہیں ،زرداری نے سندھ میں سے سینٹ کیلئے پولیٹیکل ورکروں اور مڈل کے کلاس کے لوگوں کو ٹکٹ دیا لیکن بلوچستان اور KPKمیں مالدار ،زردار اور پیسوں کو سپورٹ کر کے اپنے دہرے معیار کو برقرار رکھا گیا انہوں نے کہاکہ عمرا ن خان کے جذباتی انداز اور غیر سنجیدہ حکمت عملی تحریک انصاف کے گراف کو نیچے کی طرف لے جارہی ہے اب اس بات کی ضرورت ہے کہ چاروں صوبوں کے مڈل کلاس کے لوگ ،مزدور کسان ،وکلاء اور طلباء یکجا ہو کر ملک میں انصاف پر مبنی نظام کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں