اوتھل میں کوچ اور ٹرک میں تصادم ، بچی اوردو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق،18افراد شدید زخمی

ہفتہ 3 مارچ 2018 18:14

لسبیلہ۔03مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء) اوتھل میں کوچ اور ٹرک میں تصادم ،بچی اوردو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق،18افراد شدید زخمی ،زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں ایک بچی اور دو خواتین سمیت چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 18افراد شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اور پولیس اور سیکورٹی فورسزموقع پر پہنچ گئیں اور فوری طورپر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد فوری طور پر کراچی منتقل کردیاگیا ،جاں بحق ہونے والوں میں بی بی رابعہ بنت یارمحمد خروٹ سکنہ کراچی،خوردا د بی بی زوجہ باران اچکزئی سکنہ کوئٹہ ،خورجو بنت محمد عظیم اچکزئی سکنہ کوئٹہ،عبدالودودولد حاجی محمد رحیم موسیٰ خیل سکنہ کوئٹہ،حاجی محمد ولد نذر محمد اچکزئی ،خالق داد ولد گل داد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں مبارک دین،حاجی شیر جان،سرور،محمدخان،نیاز محمد،بی بی حوا،یار محمد،باران،نعمت اللہ،عبدالعزیز ،محمد ہاشم،غلام فاروق،محب اللہ اور دیگر شامل ہیں، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال کے عملے کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں