کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس اور ٹرک میں تصادم،

6 افرادجاں بحق ،ْ سو لہ زخمی

ہفتہ 3 مارچ 2018 13:42

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 16 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ اوتھل کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا ،ْپولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،ْواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اوتھل منتقل کردیا گیا ،ْجہاں 6 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی جنہیں کراچی منتقل کر دیا گیا ،ْدوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بھی اوتھل ہسپتال کے عملے کو ہدایت جاری کی کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جائے اور شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں