اوتھل،رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

جمعہ 2 مارچ 2018 22:43

لسبیلہ۔2مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) اوتھل کے قریب مین قومی شاہراہ پر آہورہ اسٹاپ کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے تقریباً دس کلو میٹر دور مین قومی شاہراہ پر آہورہ اسٹاپ کے قریب رکشہ اور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شخص عطاء محمد ولد دین محمد قوم خاصخیلی سکنہ آہورہ اوتھل جاں بحق جب کہ محمد ہاشم ولد مٹکہ قوم خاصخیلی سکنہ آہورہ شدید زخمی جنہیںضلعی ہسپتال اوتھل لایا گیاجنہیں لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ اور لائف کے رضاکاروں اور ہسپتال کے عملے نے ابتدائی امداد دی جب کہ ضروری کاروء کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں