وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے بھر کی طرح لسبیلہ کی تعمیر و ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں،

معاون خصوصی شہزادصالح بھوتانی

جمعہ 2 مارچ 2018 19:46

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں شہزاد صالح بھوتانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو صوبے بھر کی طرح لس بیلہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور میری کوششوں سے ساحلی علاقے گڈانی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیئے سات کروڑ کی اسکیمات دی ہیں.ان خیالات کا اظہار شہزاد صالح بھوتانی نے بھوتانی گروپ لسبیلہ کے رہنما خالد موندرہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ موجودہ بلوچستان کی حکومت بلوچستان کے عوام کی حقیقی خدمت کا جزبہ رکھتی ہے لس بیلہ کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل میں بھوتانی خاندان نے اہم کردار ادا کیا ہی.شہزاد صالح بھوتانی نے کہا کہ ہم مختصر عرصے میں وہ کام کرجائیں گے کہ لسبیلہ اور بلوچستان کی عوام سنہیرے الفاظ میں ہمیں یاد کرے گی.وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہم نے آج تک جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کئے ہیں اس لئے آج تک بھوتانی خاندان انتخابات میں ایک بار بھی شکست نہیں کھائ.شہزاد صالح بھوتانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدلقدوس بزنجو واحد وزیراعلیٰ ہیں جو دن رات عوام کی خدمت میں کوشاں رہتے ہیں.اور کء کھلی کچہیریوں کا انعقاد کرکے غریب عوام کے مسائل موقعے پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیئے اور علاقاء مسائل کے جاننے کے لیئے شہر کے دورے کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور ہماری یہ کوشش ہے کہ ان کے روزگار کے لیئے اقدامات کریں تاکہ وہ معاشی طور پر خوشحال ہوکر خاندان کے کفیل بنیں.

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں