حب کی مختلف برادری کے لوگوںکا تحریک انصاف میں شمولیت کا علان

جمعرات 1 مارچ 2018 21:35

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلعی لسبیلہ کے ضلعی رئین معشوق علی رند، ضلعی جنرل سیکریٹری غلام حسین لاشاری، تحصیل حب کے صدر میر ایوب رندکی قیادت میں حب کے سینکڑوں نوجوانوں نے پاکستان تحریک انصاف ضلع لسبیلہ کی جانب سے جام کالونی میں ایک شاندارپروگرام کیا گیاجس میں حب کے مختلف برادری کے لوگوںنے تحریک انصاف کا علان کیا پیپلزپارٹی تحصیل حب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری رئیس نواز علی لاشاری اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی کو خیرآبادکرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا حب میں پیپلزپارٹی کی وکٹ گرگئی اس کے ساتھ ساتھ میرجت قبائل کے نوجوان تعلیمی یافتہ علی گل میرجت نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ملک میں واحد سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے جناب عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے غریب عوام کی جدوجہد کی ہے اور ان کے حقوق کے خاطر سڑکوں پر نکل کر غریب مزدورعوام کی آواز کو اعوانوں تک پہنچایا ہے اور ملک کے اندرکرپٹ حکمرانوں سے ملک کو بچایا ہے نوازشریف آج بھی اپنے جلسے جلوسوں میںکہتاپھرتامجھے کیوں نکالااس کو یہ بھی پتہ ہے کہ انہوں نے ملک کے غریب عوام کاٹیکس بیرون ملک بھیج کرملک اورپاکستان کے غریب عوام کے ساتھ غداری کی ہے اورگلیوں میںکہتاپھرتاہے کہ مجھ کیوں نکالا جوملک کے ساتھ غداری کریگا وہ ہمیشہ سڑکوںپرکہتاپھرتارہے گا کہ مجھے کیوں نکالا اس موقع پر نئے شمولیت کرنے والے رئیس نواز علی لاشاری نے کہاہے کہ مرحوم قائد لسبیلہ غلام اکبر لاسی سے پیپلزپارٹی نے وفانہیں کی توکارکنوںکاکیاحال ہوگا مرحوم غلام اکبرلاسی نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے لئے قربانیاں دی ہے لیکن پارٹی نے اس کو دیوارسے لگایا مرحوم اکبرلاسی کے جیالوںکیلئے مرحوم عبدالستار ایدھی تھے ہرانسان کے دکھ درد میںشرک ہوکر ان کی رہنمائی کرتے تھے ان کے جانے کے بعد ہم لسبیلہ میںسیاسی یتیم ہوئے تھے اس کے بعد ہم نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اس وقت عمران خان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قدم پر چلتے ہوئے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں ملک میں عوام کی آخری کرن عمران خان ہے ہمیں فخر ہے کہ بلوچستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یارمحمد رند دوسالوں کے اندر بلوچستان کے اندر کونے کونے اور گوٹھوں گوٹھوں تک پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی جدوجہد اور محنت کی وجہ سے لوگ دوسری پارٹیوں کو خیرآبادکرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکررہے ہیں 2018؁ء کا الیکشن ثابت کردیگا کہ بلوچستان پی ٹی آئی کا مضبوط ترین قلہ ہے سردار یارمحمد رندکی محنت اور جدجہدکی بدولت تحریک انصاف بلوچستان کے ہر ضلعے کے اندر بڑے بڑے جلسے ہورہے ہیں جلسوں سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان کی عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں