لسبیلہ بلوچستان سندھ کا گیٹ وے ہے ،بلوچستان میں ترقی کا اہم روٹ ہی ضلع لسبیلہ ہے ، حسن جاموٹ

سی پیک پاکستان اور چائنا کا ایک طویل منصوبہ ہے، سی پیک خوشحالی لائے گا ، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کاخطاب

جمعرات 1 مارچ 2018 19:58

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) پا کستان پیپلز پارٹی کے رہنما ئوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ بلوچستان سندھ کا گیٹ وے ہے بلوچستان میں ترقی کا اہم روٹ ہی ضلع لسبیلہ ہے سی پیک پاکستان اور چائنا کا ایک طویل منصوبہ ہے سی پیک خوشحالی لائے گا اور پاکستان سی پیک سے ترقی کرکے دنیا میں اول نمبر ہوگا اور یہ سی پیک کا منصوبہ بھی آصف علی زرادری کا مرہون منت ہے اور سی پیک منصوبے کی سنگ بنیاد پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آصف علی زرداری نے رکھی تھی اور پاکستان ایران گیس معابدہ بھی پیپلز پارٹی کے حکومت میں ہوا تھا ضلع لسبیلہ میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن بھی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں فراہم ہوئی تھی اور آج افسوس کہ اس مین لائن کی دوبارہ کسی بھی حکمران نے مرمت نہیں کی اور انشاء اللہ اب واپس پیپلز پارٹی کے دور میں ہی یہ بجلی کی مین لائن درست ہوگی کوسٹل ہائی وے لیاری کی زمینیں سونے کے برابر ہیں اور سی پیک سے ان زمینیں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا خداراہ اپنی زمینیں فروخت نہ کریں سی پیک کے لحاظ سے گوادر دل ہے اور گوادر کا روٹ ضلع لسبیلہ لیاری سے ہے تو لیاری کی عوام کیلئے یہ تحفے پیپلز پارٹی نے ہی دیئے ہیں زیروپوائنٹ اوتھل پر اسٹریل زون کا قیام بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی لایا ہے مگر اس کے بعد کسی حکمران نے اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے کوئی توجہ ہی نہیں دی ہے انشاء اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور یہ تمام ادھورے منصوبے مکمل کیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ممتاز معروف قبائلی شخصیت سیاسی وسماجی رہنما وڈیرہ محمد حسن جاموٹ ،پیپلز پارٹی لسبیلہ کے صدر محمد شریف پالاری ،سردار عبدالمجید جاموٹ ،سردازادہ غلام قادر شیخ ،سینئر رہنما سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی ،پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے جنرل سیکریٹری عبدالستار محمد حسنی ،ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی ،عبداللہ شاہوک ،وڈیرہ قادر ی صابرہ ،ڈاکٹر ثناء اللہ رونجھو ،پیر مجید شاہ ،غلام اکبر صابرہ ،اقبال قمر ،رزاق لاسی ،غلام قادر جاموٹ ،رفیق آزاد ،غوث بخش مانڈڑہ ،کونسلر محمد ابراہیم برادیہ ،نذیر احمد انگاریہ ودیگر مقررین نے لسبیلہ کی سب تحصیل لیاری ممبر عیسیٰ برادیہ گوٹھ میں پیپلز پارٹی کے شمولیتی جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا وڈیرہ محمد حسن جاموٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے میگا پروجیکٹ کا قیام نہ صرف لسبیلہ بلکہ پورے ملک میں لائے ہیں اور مزید بھی لائیگی اور انشاء اللہ2018کی الیکشن جیت کرکے ضلع لسبیلہ میں خوشحالی لائیں گے محنت ومزدوری سے اس مقام پر پہنچا ہوں اوتھل میں لائف ٹرسٹ ،حسن جاموٹ ویلفیئر فائونڈیشن سے ضلع لسبیلہ کے غریب عوام کی خدمت کا سلسلہ شروع کیا تھا جو اب بھی الحمد اللہ جاری ہے اور ضلع لسبیلہ کی غریب عوام کی خواہش پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور انشاء اللہ اس سیاسی پلیٹ فارم سے بھی صرف اور صرف غریب عوام کی خدمت ہی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں فلاحی کام کرنے والی سماجی تنظیم کو بھی لسبیلہ میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے راغب کیا ہے اور یونین کونسل وایارو میں پانی کا مسلہ حل کروایا اور ایک فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا جبکہ مزید بھی فلاح وبہبود کے کام کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ قوموں کو ہمیشہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بٹھایا گیا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب آپس میں متحد ومنظم ہوکر لاسی کے لفظ پر لبیک کہیں گے تب ہی ہم ایک قوت بن جائینگے اور ہمارے علاقے کی بھی ایک پہچان بن جائیگی انہوں نے کہا کہ اوتھل ،بیلہ ،وندر ،لاکھڑا لیاری میںکوئی ڈیم نہیںہے جس کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ اراضی غیر آباد ہے اور سکن و بامبڑی میں بنائے جانے والے ڈیم نہیں تھے بلکہ وہ کرپشن کے گیم تھے آج اگر کھڑڑی ندی ،پورالی ندی ،اگوار ندی پر ڈیمز ہوتے تو ضلع لسبیلہ ایک سرسبز علاقہ بن جاتا اور ضلع لسبیلہ کا ہر ایک فرد خوشحال بن جاتا انہوں نے کہا کہ مخالفین لوگوں کو ورغلارہے ہیں کہ وڈیرہ کے یہ صرف چار دن کا دکھائو ہے میں انکو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ان کی بھول ہے فیصلے اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میںہیں الحمد اللہ نیت صاف ہے تو کامیابی کی منزل ضرور ملے گی انہوں نے کہا کہ اس جلسے میں بھی لوگوں کو شرکت کرنے سے روکنے کی ایک سازش کی گئی تھی مگر آج کے اس کامیاب جلسے نے ثابت کردیا ہے کہ لسبیلہ کی عوام اب جاگ اٹھی ہے اور حق و سچ کو اچھی طرح جانتی ہے اور اب لسبیلہ کی عوام تبدیلی چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ اب سیاسی اتحاد کی باتیں گردش کررہی ہیں تو ان سے میرا صرف یہ ہی مطالبہ ہے کہ ضلع لسبیلہ میں دو حلقے ہیں اور موسم بھی لسبیلہ میں دو طرح کی ہے حلقہ PB45میں ٹھنڈا زیادہ ہوتی ہے اور حلقہ PB44میں گرمی زیادہ ہوتی ہے تو خدارہ اپنا ٹھنڈا علاقہ چھوڑ کر گرمی والے علاقے میں آنے کی کوشش نہ کریں تاکہ تکالیف کا سامنا نہ ہوں انہوں نے کہا کہ ہماری محبت کو عوام کی دلوں سے کوئی بھی الگ نہیں کرسکتا انشاء اللہ یہ کارواں محبت کا سلسلہ مزید بڑھتا جائے گا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی ترقی کی ضامن ہے اور انشاء اللہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اب لسبیلہ میں بھی ترقی لائیں گے اور ضلع لسبیلہ آنیوالے وقت میں ایک خوشحال ترین علاقہ ہوگا آج ہم اپوزیشن میں ہیں اور مخالفین اقتدار میں ہیں مگر پھر بھی وہ پریشانی سے دوچار ہیں اور ابھی سے ہی مخالفین کو شکست نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سیاست کو میں عبادت سمجھ کر کرونگا عوام کا ووٹ ہمارے پاس امانت ہوگا اور عوام کے حق وحقوق کیلئے اپنی جان قربان کرنے کیلئے بھی تیار ہوں اور ہمیں ایسے اقتدار کی ضرورت ہے جس سے غریب عوام کی خدمت کرسکوں ایسے اقتدار کی بھی ضرورت نہیں جس سے عوام کی خدمت نہ ہوسکے ہم صرف اور صرف عوام کی خدمت کیلئے میدان میں آئے ہیں اپنے ذاتی اخراجات سے بھی غریب عوام کے بے شمار مسائل حل کیئے ہیں اور انشاء اللہ اب پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے بھی صرف عوامی مسائل ہی حل کیئے جائیں گیاانہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا مشکور وممنوں ہوں جنہوں نے میری قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے انشاء اللہ سب تحصیل لیاری اب پیپلز پارٹی کا قلعہ بن جائیگی جلسہ عام سے پیپلز پارٹی لسبیلہ کے ضلعی صدر محمد شریف پالاری ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل ہی عوام کا سیلاب دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ وڈیرہ محمد حسن جاموٹ الیکشن سے قبل ہی جیت چکے ہیں اور انشاء اللہ اگلا وزیراعلیٰ بلوچستان کا پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی ایک سوچ وفکر کا نام ہے اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو شعور دیا اور انشاء اللہ اپنے قائدین کے مشن کو آگے بڑھایا جائیگا اور پاکستان پیپلز پارٹی کی خوش قسمتی ہے کہ وڈیرہ محمد حسن جاموٹ جیسا نیک ہمدرد انسان ملا ہے اور جلد ضلع لسبیلہ کے تمام تحصیلوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کابینہ تشکیل دی جائیں گی اور باقاعدہ طور پر ممبر سازی کا بھی آغاز کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا پیغام لس بیلہ کے ہر گھر تک پہنچائیں گے اور وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کو غریب عوام کی خدمت کرنے پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ اس دوران تحصیل لیاری کے معززین یار محمد برادیہ ،قادر بخش برادیہ،کونسلر ابراہیم برادیہ ،محمد حسن برادیہ ،کونسلر محمد شریف انگاریہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا جبکہ ڈام سونمیانی سے گل محمد جاموٹ ،حمزہ خان جاموٹ نے بھی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں اعلان کیا

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں