حب میں خاتون کے قتل میں ملوث ملزم نے پولیس تھانہ حب سٹی میں خودکشی کرلی

جمعرات 22 فروری 2018 19:27

ْاوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) حب میں خاتون کے قتل میں ملوث ملزم نے پولیس تھانہ حب سٹی میں خودکشی کرلی پولیس کے مطابق گزشتہ شب ملزم ارشد نے مقتولہ رابعہ کی بیٹی کیساتھ ملکر اسے قتل کردیا تھا اور کراچی فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے حب تھانے منتقل کیاتھا جہاں ملزم نے جمعرات کی صبح گلے میں رسی کا پھنداڈال کر خودکشی کرلی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے کوئٹہ روانہ کردیا جبکہ ایس ایس پی لسبیلہ محمدہاشم مہمند نے واقع کا فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے پر گارڈ انچارج ،ڈیوٹی انچارج و دیگر اہلکاروں کو معطل کر دیا اور خود کشی کے محرکات اور اصل وجہ جاننے کے لئے جوڈیشنل کمیٹی تشکیل دے دی،ملزم کی دوران حراست خودکشی نے پولیس کے کردار پر مختلف سوالات اٹھائے ہیں جبکہ واقع انتہائی پراسرار معلوم ہورہاہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں