لسبیلہ حب کے علاقے الہٰ باد ٹاؤن میں قتل کی لرزہ خیز واردات، بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کردیا

جمعرات 22 فروری 2018 00:00

لسبیلہ۔ 21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) لسبیلہ حب کے علاقے الہٰ باد ٹاؤن میں قتل کی لرزہ خیز واردات بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کردیا.تفصیلات کے مطابق صنعتی شہر حب کے علاقے الہٰ باد ٹاؤن ڈاکخانہ روڈ پر واقع ایک گھر میں بیٹی عزرا بنت میر محمد نے اپنے آشنا ارشد کے ساتھ مل کر اپنی ماں رابعہ زوجہ میر خان کو دوپٹے سے چارپائی میں باندھ کر ڈنڈوں اور بلاک سے وار کرکے بڑی بے دردی سے قتل کرکے گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اس کے شوہر میر محمد نے بتایا کہ ارشد نامی نوجوان جو کہ کراچی سے سپارے اور قرآن بیچنے آتا تھا اور آرام کے لیئے اکثر متوفیہ کے گھر آتا تھا اور کراچی کے علاقے لیمارکیٹ کا رہائشی بتایا جاتا ہے اے ایس پی سی آء اے لسبیلہ ملک عبدالستار رونجھو کے مطابق یہ قتل کی لرزہ خیز واردات ارشد اور اس کی بیٹی نے مل کر کی ہی. پولیس نے ورثاء کی نشاندہی پر ملزم کی تلاش مقتولہ کے ورثاء کے ساتھ مل کر شروع کردی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں