بلوچستان بورڈاف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا

بدھ 21 فروری 2018 19:31

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) بلوچستان بورڈاف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے ، صوبہ بھر کی طرح ضلع لسبیلہ میں بھی اوتھل, بیلہ, لاکھڑا ,وندر ,حب ,ساکران اور دریجی میں میٹرک کے امتحان کے لیئے گرلز و بوائزکے لیئے علحیدہ علحیدہ مراکز قائم کرکے عملہ تعینات کردیا گیا ہے ،جبکہ بلوچستان کی صوبائی حکومت کی ہدایت پر بلوچستان بورڈ نے نقل کی روک تھام کے لیئے تعینات امتحانی عملہ کو سخت ہدایات جاری کردی ہیںاور صوبہ بھر کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144نافز کرکے امتحانی مراکز میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے بوائزماڈل ہائی اسکول اوتھل میں بوائز کیلئے اور گرلز ہائرسیکنڈری اسکول اوتھل میں گرلز امتحانی مراکز قائم کیئے گئے ہیںعوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم لسبیلہ کے ارباب واختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے مییٹرک کے امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لیئے سخت اور موثر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں