حب ،مینگل آباد سے تشدد شدہ لاش برآمدکرلی گئی

منگل 20 فروری 2018 17:44

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے علاقے مینگل آباد سے تشدد شدہ لاش برآمد تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے علاقے مینگل آباد کی جھاڑیوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لسبیلہ پولیس نے جام میر غلام قادر ہسپتال حب منتقل کیا،متوفی کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں لاش کی شناخت غلام یاسین ولد اوبایہ قوم چھٹہ عمر 55 سال کے نام سے ہوئی۔متوفی کے کزن نور احمد کے مطابق غلام یاسین کل تین بجے گھر سے نکلا تھا اور آج صبح اس کی تشدد شدہ لاش مینگل آباد کے علاقے کی جھاڑیوں سے ملی جسے جام میر غلام قادر ہسپتال حب منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت ہوئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اسے رات یا علی الصباح قتل کرکے لاش مینگل آباد کی جھاڑیوں میں پھینک دی تھی۔لسبیلہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں