معروف قبائلی رہنما محمد حسن جاموٹ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعدلسبیلہ آمد پر پارٹی جیالوں کا والہانہ استقبال

شہرمیں نعروں کی گونج کردی گئیں اور وندر میں جیالوں نے دھول اور پارٹی ترانوں پر رکس ،محمد حسن جاموٹ کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام

پیر 19 فروری 2018 23:17

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما معروف قبائلی شخصیت سیاسی وسماجی رہنما وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد پہلی بار سرزمین لسبیلہ آمد پورا حب ،وندر ،اوتھل ،بیلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نعروں سے گونج اٹھاشاندار اور والہانہ استقبال پھولوں کی پتیاں نچھار دھول کی دھمال پارٹی ترانوں پر جیالوں کا رکس حب ،وندر ،اوتھل ،بیلہ کو پارٹی پرچموں سے دلہن کی طرح سجادیا گیا حب سے بیلہ تک ایک بڑے فاقلے کی شکل میں قائدین کو جلسہ گاہ نمانی گوٹھ بیلہ پہنچایا گیا قافلے میں سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں وموٹرسائیکلیں موجود تھیں وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کی درگاہ سید بابا جمن شاہ ،سید بابا غلام شاہ کی مزار پر حاضری ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی محمد شریف پالاری بھی انکے ہمراہ تھے تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز دنوں ضلع لسبیلہ کی ممتاز معروف قبائلی شخصیت سیاسی وسماجی رہنما وڈیرہ محمد حسن جاموٹ نے اسلام آباد میں زرداری ہائوس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے باقاعدہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد وہ اسلام آباد سے بذریعہ طیارہ کراچی پہنچے اور کراچی سے وہ ضلع لسبیلہ پہنچے اور لسبیلہ پہنچنے سے قبل لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں پاکستان پیپلز پارٹی لسبیلہ کے کارکنوں ارباب مگسی ،عالم خان انگاریہ سمیت دیگر کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار اور والہانہ استقبال کیا اور حب شہر سے ریلی کی شکل میں قائدین کے قافلے کو بیلہ کیلئے روانہ کیا اور بعدازاں قافلہ جیسے ہی وندر پہنچا تو جیالوں نے پورے شہرمیں نعروں کی گونج کردی گئیں اور وندر میں جیالوں نے دھول اور پارٹی ترانوں پر رکس بھی کیا اور وڈیرہ محمد حسن جاموٹ گاڑی سے اتر کر کافی دیر تک جیالوں سے گلے ملتے رہے اور نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے اور جیالوں کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی جبکہ امام بخش انگاریہ ،عبداللہ انگاریہ ،ڈاکٹر انور جاموٹ کی جانب سے اجرکیں بھی پہنائی گئیں اور جیالوں نے وندر کے شہر سے ایک بڑی ریلی کی شکل میں قافلے کو حسن ہوٹل سے بیلہ کیلئے روانہ کیا اور اس دوران ایس ایچ او وندر کی ہدایت پر سیکورٹی کے انتظامات بھی انتہائی سخت کیئے گئے تھے اور پیپلز پارٹی کے قائدین کا قافلہ اوتھل پہنچنے سے قبل ہی زیروپوائنٹ پر ایک شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا اور اس کے بعد وڈیرہ محمد حسن جاموٹ ،شریف پالاری نے معروف بزرگ ہستی درگاہ سید بابا جمن شاہ ،سید بابا غلام شاہ ،سید بابا کبیر شاہ کی مزار پر حاضری دی اور اس کے بعد قافلہ بیلہ کیلئے روانہ ہوا اور گھیرگولائی پہنچنے پر صابرہ برادری اور ڈنڈا جام یوسف آباد پہنچنے پر سردار مجید جاموٹ،وڈیرہ رضا محمد جاموٹ اور خاصخیلی برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں استقبال کیا اور بیلہ پہنچنے سے قبل ہی گدور اسٹاپ پر بیلہ کی عوام نے بڑی تعداد میں جمع ہوکر ایک شاندار اور والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور ریلی کی شکل میں بیلہ بازار سے قافلہ ہوتا ہوا نمانی گوٹھ جلسہ گاہ پہنچا جلسہ گاہ پہنچتے ہی پورا پنڈال پیپلز پارٹی کے نعروں سے گونج اٹھا اور سب نے کھڑے ہوکر پارٹی قائدین کا استقبال کیا اور جلسہ گاہ کو ایک خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا اور پنڈال کیا چاروں اطراف خوش آمدید کے بینرز بھی آویزاں کیئے گئے تھے اور اسٹیج سیکریٹری فرائض جوشیلے مقرر ڈاکٹر ثناء اللہ رونجھو نے سرانجام دیئے اور تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیاشمولیتی جلسہ عام سے وڈیرہ محمد حسن جاموٹ ،شریف پالاری ،سردارمجید جاموٹ ،سردارزادہ غلام قادر شیخ ،عبداللہ شاہوک ،غلام قادر جاموٹ ،یوسف راہی ،عبدالستار محمد حسنی ،قاضی سلیم رونجھو ،ڈاکٹر محمد خان شیخ ،پیر مجید شاہ ،غلام اکبر ٹمانی صابرہ ،عبدالستار رونجھو سمیت دیگر نے خطاب کیا اس دوران وڈیرہ محمد حسن جاموٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوںکی پارٹی ہے جلسہ گاہ میں موجود عوام مبارکباد کے آپ مستحق ہیں جن کی خواہش پر ہم نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے لسبیلہ کی تقدیر بدل دینگے اور لسبیلہ کی عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے جلد لسبیلہ میں ایک تاریخی پاور شو ہوگا جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین خصوصی خطاب کرینگے اور وہ تاریخی جلسہ بلوچستان میں بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگا ہم صرف اور صرف غریب عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں پورے لسبیلہ میں جس طرح عوام نے میرا آج شاندار اور والہانہ استقبال کیا ہے میں عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ضلع لسبیلہ اب پاکستان پیپلز پارٹی کا صرف گڑھ نہیں بلکہ قلعہ بن جائیگا اور پورے لسبیلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی نعرے گونجے گا اور اس پارٹی پرچم تلے لسبیلہ کے مظلوم بے سہارا غریب عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جائیگی میرے ساتھ غریب عوام اور بزرگوں کی دعائیں ہیں انشاء اللہ ان دعائوں کے بدولت کامیابی حاصل کرینگے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شریف پالاری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے اور جلسہ گاہ کے بعد وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کے اعزاز میں موضع رجل بیلہ میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں تمام قائدین نے شرکت کی اور اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا جلسہ گاہ میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم مرتے دم تک وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کے شانہ وبشانہ رہ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ رہیں گے اور اب انشاء اللہ نمانی گوٹھ بیلہ میں بھی صرف پیپلز پارٹی کا ہی جھنڈا لہرائے گا جبکہ ڈانڈا جام یوسف آباد پر استقبال کرنیوالوں کی قیادت وڈیرہ رضامحمد جاموٹ ،زین العابدین جاموٹ کررہے تھے اور بڑی تعداد میں خاصخیلی برادری کے لوگ موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں