حب ، اٹک سیمنٹ فیکٹری میں دوران کام کرنٹ لگنے سے 52 سالہ شخص جاں بحق

پیر 19 فروری 2018 18:00

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں اٹک سیمنٹ فیکٹری میں دوران کام کرنٹ لگنے سے 52 سالہ شخص جاں بحق ایدھی زرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں اٹک سیمنٹ فیکٹری میں گاڑی سروس کرتے ہوئے 52 سالہ شخص گل محمد عرف استاد گلو بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیامتوفی گاڑی کی سروس کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھااستاد گل محمد حاجی بچو گوٹھ ساکران حب کا رہائشی بتایا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں