گڈانی ،ْطوفانی بارش اور ژالہ باری کے بعد گڈانی شہر کو ملانے والا سڑک شدید متاثر ،ْحکومت کی توجہ کی منتظر

پیر 19 فروری 2018 17:35

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) گڈانی میںحالیہ طوفانی بارش اور ژالہ باری کے بعد گڈانی شہر کو ملانے والا سڑک شدید متاثر ہونے کے باعث تاحال حکومت کی توجہ کی منتظر ہے ،متاثرہ سڑک کی مرمت اور مذکورہ جگہ پر پل کی تعمیر نہ ہونا حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،گڈانی شہر کی آبادی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے عوام کودن بدن شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،شہریوں کی جانب سے مجوزہ متاثرہ جگہ پر انتظامیہ سے پل تعمیر کرانے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ گڈانی سمیت گردونواح میں ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری کے بعد گڈانی شہر کو ملانے والی سڑک سمندر برد ہوگئی تھی جس سے گڈانی شہرکو ملانے والا راستہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے جس کی مرمت کا کام تاحال حکومت کی توجہ کا منتظرہے ،متاثرہ سڑک کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس حوالے سے شہریوں نے ’’این این آئی‘‘کو بتاتے ہوئے کہا کہ مجوزہ متاثرہ سڑک کی جگہ پر پل کو تعمیر کرنا اشد ضرورت ہے مذکورہ جگہ پر آئے روز سمندری کٹائو اور بارشوں کے پانی کے ریلے کی وجہ سے سڑک سمندر برد ہوجایا کرتی ہے لہذا متاثرہ جگہ پر پیسے ضائع کرکے سڑک کے بجائے پل کی تعمیر کرنا گڈانی کے شہریوں کو اشد ضرورت ہے،متاثرہ سڑک کی مرمت اور مذکورہ جگہ پر پل کی تعمیر نہ ہونا حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،گڈانی شہر کی آبادی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے عوام کودن بدن شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،شہریوں کی جانب سے مجوزہ متاثرہ جگہ پر انتظامیہ سے پل تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں