احتساب کے لئے تیار ہیں، مگر احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں نہ کی جائیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں آنے والی حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہی ہو گی اور وزیراعلی سندھ کے لئے جو پارٹی کا فیصلہ ہوگا وہی قبول ہوگا، سیدمراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 فروری 2018 20:03

احتساب کے لئے تیار ہیں، مگر احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں نہ کی جائیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ٹھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم احتساب کے لئے تیار ہیں، مگر احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں نہ کی جائیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ۔ ہفتہ کووزیر اعلی سندھ گڑھی حسن سرکی میں پبلک اسکول،گرلز کالج،گڑھی حسن شاخ،بائی پاس روڈ اور دیگر ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے بعد رکنِ سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

وزیر اعلی سندھ کی گڑھی حسن آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہم عام انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں عام انتخابات میں سب کو اندازہ ہوگا کہ پیپلز پارٹی کی عوام کے ہاں کتنی مانی ہوئی حیثیت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ میں آنے والی حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہی ہو گی اور وزیراعلی سندھ کے لئے جو پارٹی کا فیصلہ ہوگا وہی قبول ہوگا۔

انہوں نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی شکست کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ضمنی انتخابات کے لئے ہمیشہ یہ تاثر رہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حکومتی مشینری کا استعمال کیا جاتا ہے۔وزیر اعلی سندھ نے فضیلہ سرکی کی بازیابی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ فضیلہ سرکی کی بازیابی کے لئے پہلے بھی کوششیں جاری تھیں،اب بھی یہ کوششیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں