لسبیلہ ،پولیس کی کارروائی، فیکٹری مزدوروں سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

اسلحہ ،رقم ،موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد

ہفتہ 17 فروری 2018 18:35

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں لسبیلہ پولیس کی کاروائی فیکٹری کے مزدوروں سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان گرفتار اسلحہ لوٹی گئی رقم موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد تفصیلات کے مطابق سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس لسبیلہ محمد ہاشم مہمند کی ہدایت پر کہ علاقے میں گشت بڑھائی جائے اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جائے جس پر ایس ایچ او ہائیٹ شاہنواز مینگل نے حب کے صنعتی علاقے میں گشت بڑھا دیا عثمانیہ موڑ کے قریب ایک مزدور سے اسلحہ کے زور پر اسے لوٹ کر اور زخمی کرکے فرار ہورہے تھے کہ گشت پر معمور ایس ایچ او ہائیٹ شاہنواز مینگل پولیس پارٹی کے ہمراہ فوری پہنچ گئے اور تعاقب کر کے پولیس نے دو ملزمان تابش اور محمد رحیم کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل چھینی ہوئی نقد رقم ،موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او کے مطابق ملزمان صنعتی علاقے میں متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں