اوتھل پولیس کی کارروائی، کراچی سے چوری شدہ موٹرسائکلیں برآمد، 2 ملزمان کوگرفتار

جمعہ 16 فروری 2018 22:03

لسبیلہ۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) اوتھل پولیس کی کارروائی کراچی سے چوری شدہ موٹرسائکلیں برآمد کر کے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ محمد ہاشم مہمند کی ہدایت پر کہ کراچی سے چوری اور چھینی گئی موٹرسائیکلیں براستہ لسبیلہ اوتھل اندرون بلوچستان منتقل کی جارہی تھی جس پر ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ اور سب انسپکٹر محمد رفیق سومرو نے ٹیم کے ہمراہ عارضی ناکہ لگا کر سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا اسی دوران کراچی سے آنے والی دو موٹرسائیکلوں کے جب کاغزات چیک کئے گئے تو ایک موٹر سائیکل چند روز قبل ہی کراچی کے علاقے نیو کراچی سے چوری کی گئی تھی اور ایک ری پنچ شدہ موٹرسائیکل اپنی تحویل میں لیکر دو ملزمان شبیر اور مختیار کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گروہ سے بتایا جاتا ہی.پولیس کے مطابق مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں