لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈمیرین سائنسز یونیورسٹی میں مختلف شعبوں میں داخلوں کا سلسلہ جاری

جمعہ 16 فروری 2018 21:50

لسبیلہ۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء)لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈمیرین سائنسز یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی ہذا میں مختلف شعبوں میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

بی ایس کمپیوٹرسائنسز، بی ایس بی اے ، بی ایڈ ،بی ایس انگلش کی کلاسز میںطلباء داخلہ لے سکتے ہیں ، داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 25فروری 2018 مقرر کی گئی ہے ۔ جب کہ 5مارچ کو انٹری ٹیسٹ کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا اور 15مارچ سے باقاعدہ کلاسز کا اجراء ہوگا ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں