میونسپل کمیٹی اوتھل کا اہم اجلاس ، نادرا اوتھل میں خواتین کی بھرتیوں پر میرٹ کی پامالی پر شدید مذمت

غیر قانونی بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کرکے اصل حق داروں کو حق دیا جائے ، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 13 فروری 2018 18:07

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) میونسپل کمیٹی اوتھل کا ایک اہم اجلاس وائس چیئرمین اوتھل سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ نادرا اوتھل میں حالیہ ہونیوالی خواتین کی بھرتیوں پر میرٹ کی پامالی پر شدید الفاظ میں مذمت کی اجلاس میں کونسلران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نادرا آفس اوتھل میں حالیہ ہونیوالی بھرتیوں میں مکمل طور پر میرٹ کو نظر انداز کردیا گیا ہے اور پوزیشن ہولڈرز خواتین کو نظر انداز کرکے ایسے خواتین کو بھرتی کیا گیا ہے جنہوں نے انٹرویو تک نہیں دیا جس کی وجہ سے لس بیلہ کے تمام شہریوں نے بھی اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے کیوں کہ سراسر یہ ایک مقامی باشندوں کے ساتھ ظلم و جبر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان غیر قانونی بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کرکے اصل حق داروں کو حق دیا جائے ورنہ پورے اوتھل میں سخت سے سخت احتجاج کیا جائیگا جبکہ اجلاس سے وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادرا آفس اوتھل میں غیر قانونی بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور جن خواتین نے کوئٹہ جاکر ٹیسٹ انٹرویو پاس کیا ہے اور پوزیشن حاصل کی ہے ان کو ہی بھرتی کیا جائے جو ان کا قانونی حق بنتا ہے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کی عوام شریف ضرور ہے مگر ناجائز ظلم و جبر کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریگی اگر جلد یہ غیر قانونی آرڈرز منسوخ نہ کیئے گئے تو پورے لسبیلہ میں دمادم مست قلندر کرینگے اور بلدیاتی نمائندے بھی اپنے عہدوں سے مستفعیٰ ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ حالیہ ہونیوالی بھرتیوں میں کھلم کھلا میرٹ کی دھیجاں اڑا دی گئی ہیں اور اوتھل کی مقامی خواتین نے بڑی مشکلات و غربت اور نامساعدکے حالات کے باوجود کوئٹہ جاکر انٹرویو دیا ہے اور ان خواتین نے نمایاں پوزیشن حاصل کی مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ان پوزیشن ہولڈرز کو نظر انداز کرکے ایسی خواتین کو بھرتی کیا گیا ہے جنہوں نے انٹرویو تک نہیں دیا یہ سراسر ایک ظلم ہے جسکی ہم اس بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خواتین کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ انشاء اللہ ان ناجائز بھرتیوں کو کینسل کرایا جائیگا انہوں نے کہا کہ ایسے ہر مسلے میں ہم سب کو ایک ہونا چاہیے جس سے مقامیوں کا نقصان ہو انہوں نے کہا کہ ہم سب متحد ومنظم ہوکر مقامیوں کو اپنا جائز حق دلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں