لسبیلہ ، مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

پیر 12 فروری 2018 18:13

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) لسبیلہ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق دو زخمی تفصیلات کے مطابق دریجی کے علاقے عیسیٰ باریجہ ہوٹل کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں رانو خاصخیلی جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ایک دوسرے واقعے میں بیلہ کے نواحی علاقے بھگ میں ایک گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں محمد ابراہیم رونجھو نامی شخص جاں بحق اور اصلاح خاصخیلی شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں