مکران کوسٹل ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم ، تین مسافر جاں بحق ، تین شدید زخمی ہوگئے

ہفتہ 10 فروری 2018 20:38

لسبیلہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) مکران کوسٹل ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم ،کارمیں سوار تین مسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے،لیویز مطابق ہفتہ کو اوتھل مکران کوسٹل ہائی وے پر لسبیلہ کے علاقے لیاری کے قریب کار اورٹرک میں اچانک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین مسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز فورس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پراوتھل ہسپتال پہنچایا جہاںزخمیوں کو طبی امدادکے بعدمزید علاج کے لیئے کراچی ریفر کردیاجبکہ لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں