مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ،تین مسافر جاں بحق ،3زخمی

ہفتہ 10 فروری 2018 18:25

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) مکران کوسٹل ہائی وے پر کار اور شہزور ٹرک میں ہولناک تصادم کار سوار تینوں مسافر موقع پر ہی جاں بحق جب کہ شہزور کے ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی لاشیں کار میں دھنس گئیں جنہیں مشکل سے نکالا گیا تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اوتھل سے تقریباً 22 کلو میٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے پر ضلع لس بیلہ کے علاقے لیاری کے قریب ٹویوٹا کار جو کہ گوادر کی جانب سے آرہی تھی کہ تیز رفتاری کے سبب مخالف سمت سے آنے والے شہزور ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد شمران ڈونلڈ ولد ڈونلڈ سکنہ نزد ائیرپورٹ کراچی،الی ذر میخائیل مارشل ولد ڈینس مارشل سکنہ PECHS کراچی ,عدیل مل ولد دانیل مل سکنہ کرسچن کالونی ساہیوال حال کراچی تینوں کا تعلق کرسچن برادری سے تھا موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ شہزور کے ڈرائیور عبدالحمید ولد دلو بلوچ سکنہ سونمیانی ڈام لس بیلہ,نورجہاں بنت شمبو قوم بلوچ سکنہ سونمیانی ڈام لسبیلہ اور راشد ولد حنیف بلوچ سکنہ وندر لسبیلہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں لیویز فورس اور ایدھی کی گاڑیوں میں DHQ ہسپتال اوتھل پہنچایا گیا جہاں لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ, لائف ٹرسٹ اور ہسپتال کے ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد دیکر مزید علاج کے لیئے کراچی ریفر کردیا،کار اور شہزور ٹرک کے آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں کار میں بیٹھے افراد کی لاشیں کار میں دھنس گء تھیں اور بڑی مشکل سے ان کی کی لاشوں کو نکالا گیا جو مسخ ہوچکی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر تحصلدار لیاری عبدالسلام , لیویز چوکی انچارج مہراللہ رونجھو موقعے پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں