نجی سیکورٹی کمپنی کی گاڑی الٹ گئی، 11افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

جمعہ 9 فروری 2018 21:33

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) حبکو پاور کمپنی کے قریب نجی سیکورٹی کمپنی کی گاڑی الٹ گئی 11افراد زخمی 2 کی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے حبکو پاور کمپنی کی جانب جانے والی نجی سیکورٹی کمپنی کی وین تیز رفتاری کی وجہ سے الٹنے سے چوہدری محمد صدیق،مصری فقیر،فضل اللہ،عابد حسین،شوکت علی،گل محمد عبدالخالق،احمد اللہ،حامد،نیاز حسین اور محمد جاوید شدید زخمی ہوگئے جن کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں