بلوچستان میں 1500 سے زائد ویٹرنری ڈاکٹرز بیروزگار ہیں ،ہمارے لئے نئے آسامیوں کا اعلان کیاجائے،ویٹرنری ڈاکٹرز

جمعہ 9 فروری 2018 18:46

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) بلوچستان میں 1500 سے زائد ویٹرنری ڈاکٹرز بے روزگار ہیں ہمارے لئے نئے آسامیوں کا اعلان کیاجائے۔ویٹرنری ڈاکٹرز کی ’’این این آئی‘‘ سے بات چیت تفصیلات کے مطابق بیروزگار ویٹرنری ڈاکٹرزنے کہا کہ اس وقت 1500 سے زائد ویٹرنری ڈاکٹرز بے روزگار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر سال لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ واٹر میرین سائنسز اوتھل اور ملک کی دیگر یونیورسٹیوں سے سینکڑوں ڈاکٹرز فارغ التحصیل ہوتے ہیں لیکن ان کو روزگار نہیں دیا جاتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے 300 آسامیاں منظور کی تھیں لیکن ان میں سے صرف 100 ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعیناتی ہوئی جو کہ افسوس ناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں والدین نے بڑا مشکل وقت گزار کر اور ہمیں تعلیم دلائی لیکن ویٹرنری کی آسامیاں نہ ہونے سے ہم میں اور ہمارے والدین میں بڑی بے چینی پائی جارہی ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ بے روزگار ویرنری ڈاکٹرز کے لیئے نئے آسامیوں کا اعلان کر کے ہمیں روزگار فراہم کیا جائے تاکہ ہم اپنے غریب والدین کا سہارا بن کر ان کی کفالت کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں