سی پیک منصوبہ خطے میں ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے،سید آغا رضا

منصوبہ کثیر سرمایہ کاری ,برسوں کی ترقی پر چھائے ہوئے سکوت کو توڑنے میں انتہائی معاون ثابت ہوگا،وزیر جنگلات بلوچستان

جمعرات 8 فروری 2018 18:53

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات ،قانون و لائیواسٹاک سید آغا رضا نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے میں ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ منصوبہ کثیر سرمایہ کاری ,برسوں کی ترقی پر چھائے ہوئے سکوت کو توڑنے میں انتہائی معاون ثابت ہوگا اور اس کے اثرات نہ صرف آپ کو بلوچستان کے ہر گھر میں نظر آئیں گے بلکہ لوگوں کوبہترین روزگار میسر ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ واٹر میرین سائنسز اوتھل میں ہائرایجوکیشن کمیشن اور میرین سائنسز کے تعاون سے پہلے بین الاقوامی سیمینار Sustainable Coastal and Marine Development Pakistan at Lasbela سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سیمینار ساحلی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا جس سے ہم علاقے کی معیشت بہترین بنیادوں پر استوار کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سید آغا رضا نے کہا کہ سی پیک جیسے میگا پروجیکٹ کی وجہ سے ہمارے صوبے کے کم ہوتے ہوئے قدتی وسائل کا موٴْثر حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا ساحل تقریباً 700 کلومیٹر پر محیط ہے اور ہمارے سمندری وسائل اس ملک کی ترقی کے لیئے اہم کردار ادا کرتے ہیں،پاکستان کے سمندری وسائل کبھی بھی صحیح طور پر استعمال نہیں ہوئے جن سے علاقے کے لوگووں کو بہترین فائدے حاصل ہوں۔

میں پر امید ہوں کہ LUAWMS بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے میرین سائنسز کی فیلڈ میں اچھی تعلیم دیکر اس شعبے میں معیاری افرادی قوت فراہم کرے گا.لس بیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے کہا کہ میں اس سیمینار کے انعقاد پر میں میرین سائنسز شعبے کے فیکلٹی کو مبارکباد دوں گا جن کی کاوشوں سے یہ سیمینار کامیاب ہوا۔

اس موقعے پر ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چائینہ،ساؤتھ چائینہ سی انسٹیٹیوٹ آف اوشنو گرافی، ہیز یونیورسٹی شبڈوگ چائینہ اور شنٹو یونیورسٹی چائینہ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔جس میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی مزید اعلیٰ تعلیم کے لیئے 50 ذہین گریجویٹ اسٹوڈنٹس کو ایم ایس اور پی ایچ ڈی کرنے کے لئے تمام مالی اخراجات خود اٹھائے گی۔اس موقعے پر چائینہ اور پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز،پروفیسرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ طارق جاوید مینگل،پاکستان کوسٹ گارڈ اوتھل کے میجر عدنان کیانی،ایف سی کے میجر ضیاء،محکمہ جنگلات گرین پاکستان پروجیکٹ کے ڈائریکٹر عبدالجبار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں