اوتھل ، لسبیلہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ پہلا بین الا قوامی-’’پاکستان میں ساحل سمندراورآبی حیات کی غیر مستحکم ترقی‘‘ سیمینار

بدھ 7 فروری 2018 22:55

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کے میرین سائنسز فیکلٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ پہلا بین الا قوامی سیمینار بعنوان پاکستان میں ساحل سمندراورآبی حیات کی غیر مستحکم ترقی منعقد ہوا ،سیمینار میں چائنہ کے مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسر ز جن میں پروفیسر ٹنگ ینگ ، پروفیسر الیکسینڈ ہانگ، پاکستان کے مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز ،مختلف محکموں کے افسران ، صوبائی وزیر محکمہ جنگلات و لائیو اسٹاک سید آغا رضا ، ایف سی آواران کے میجر ضیا ء ،کوسٹ گارڈ پاکستان کے میجر عدنان کیانی،اے ڈی سی لسبیلہ طارق جاوید مینگل ، محکمہ جنگلات گرین پاکستان پروجیکٹ کے ڈائریکٹر عبدالجبار ،لسبیلہ یونیورسٹی کے ڈین ،ڈاریکٹرز،آفیسران طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،سیمینار سے صوبائی وزیر جنگلات ولائیو اسٹاک سید آغا رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل تعلیم پر اپنی تمام تر توانائی صرف کرکے سی پیک میں اپنا کردار ادا کریں ،ا نہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی سی پیک پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کیلئے ایک گیم چینجر ہے ، انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی سمندر سے زیادگیری اورہمالیہ سے زیادہ بلند ہے سی پیک منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائیگا اور تویل کشادہ اور محفوظ سڑکیں توانائی کے منصوبے انڈسٹریل پارکس ،اکنامک زونز اور گودر بندر گاہ کا منصوبہ جس کی تکمیل دہشت گردی کیخلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہے اس تعاون اور منصوبے سے بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں اور بلوچستان کے ساحلی اضلاع کو بہتر فائدہ پہنچے گاہ ،منصوبے مکمل ہونے کے بعد ملک کے معاشی و سماجی حالات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے حکومت بلوچستان ساحل سمندر اور آبی حیات کے حوالے سے مثبت اور اہم اقدامات کررہی ہے بلوچستان حکومت کی کاوشوں سے صوبے میں تعلیم اور دیگر اہم اداروں میں بہت جلد تبدیلی لانے کی جدوجہد کررہے ہیں،ساحل سمند ر پر آلودگی کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا ،ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے جنگلات کا اہم کردار ہوتا ہے پاکستان کے سمندر میں آبی حیات کیلئے محفوظ مقامات بھی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

آبی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں بہت اہم شعبے ہیں خصوصاً میرین سائنسز فیکلٹی اس حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتی ہے ،لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے خطاب میں کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی بہت اہم شعبوں میں تعلیم دی جارہی ہے لسبیلہ یونیورسٹی کے میرین فیکلٹی سی پیک کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے ،لسبیلہ یونیورسٹی نے انتہائی کم مدت میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ،لومز میں یہ ہمارا دوسرا بین الا قوامی پروگرام ہے ،سیمینار میں لسبیلہ یونیورسٹی اور چائنہ کی مختلف یونیورسٹیز کیساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کیے سیمینار میں لسبیلہ یونیورسٹی گورنمنٹ آف بلوچستان اور شنتویونیورسٹی کے مابین دستخط کیئے گئے ۔

سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے مہمانوں کو شیلڈ اور روایتی اجرکیں پیش کی کیں ،سیمینار کے انعقاد پر لسبیلہ یونیورسٹی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔اس موقع پرسردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ جبین،HECکے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رضا بھٹی ،پرو وائس چانسلرغلام جیلانی،رجسٹرار احمد نواز کھوسہ ،میرین فیکلٹی کے پروفیسرز ،ڈاکٹر محمد شفیع ،ڈاکٹر محسن ،ظفر جتک ،سکیورٹی آفیسر سعید بلوچ ،محمد ہاشم رونجھو،پروفیسر صلاالدین،PROعبدالوحید گچکی،فقیر محمد بلوچ،ڈاکٹر موسیٰ جاموٹ،غلام مصطفی مسور،یعقوب انگاریہ سمیت کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں