لسبیلہ میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا

پیر 5 فروری 2018 19:44

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح لسبیلہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیااور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئے اس سلسلے میں اوتھل میں لسبیلہ یونیورسٹی اورگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول اوتھل سے ریلی نکالی گئی جسکی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ طارق جاوید مینگل نے کی ریلی میں سیاسی وسماجی شخصیات سرکاری افسران بلدیاتی نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں علاقائی معززین نے شرکت کی اس موقع پر اسپورٹس آفیسر لسبیلہ واجہ یوسف بلوچ ،تحصیلدار اوتھل عبدالجلیل کھوسہ ،چیف آفیسر اوتھل سید عبدالرحمن شاہ ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ منظور بلوچ،ڈی ڈی او تعلیم اوتھل محمد مجید بھٹی، کونسلر محسن سومرو ،نزیر لاسی ودیگر نے شرکت کی جبکہ حب میں اسسٹنٹ کمشنر بیلہ افتخار بگٹی کی اور بیلہ میں اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کی قیادت میں ریلیاں نکالی گئیں۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں