لسبیلہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد وبحالی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں

نقصانات کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کے لیے ضلعی سطح پر تشکیل سروے ٹیموں نے پی ڈی ایم اے کی ٹیم کے ہمراہ سروے کا کام شروع کردیا

جمعرات 1 فروری 2018 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2018ء) لسبیلہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد وبحالی کے لیے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے امدادی سرگرمیاں تیز کردی ہیں ڈپٹی کمشنرلسبیلہ نے زلزلہ متاثرہ علاقوںمیں ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کے لیے ضلعی سطح پر تشکیل دی گئی سروے ٹیموں نے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے بھیجی گئی پی ڈی ایم اے کی ٹیم کے ہمراہ سروے کا کام شروع کردیا ہے لسبیلہ سے منتخب وفاقی وزیر مملکت جام کمال خان عالیانی زلزلہ متاثرین کی امدادوبحالی کے لیے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی سے مسلسل رابطے میں ہیںاور اعلی حکام کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھا جارہاہے اے ڈی سی ریونیو جنید اقبال کی سربرائی میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ مواصلات وتعمیرات اور محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل ٹیمیں زلزلے کے نتیجے میں سرکاری املاک تعلیم اداروں اور رہایشی مکانات کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر شبیر احمد مینگل کی کوارڈینشن سے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمدمینگل نے اپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں گزشتہ روز زلزلے جیسی ناگہانی آفات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی بر وقت ریسکیو آپریشن اور لسبیلہ ویلفئیرٹرسٹ کے رضاکاروںکی بدولت جانی نقصان کم ہوا ہماری اولین ترجیح پہلے مرحلے میں لوگوں کی جانیں بچانا تھا اب شفاف طریقے اور پی ڈی ایم اے کی معاونت سے سروے کا کام شروع کردیا گیا ہے تین روز کے اندر ترجیح بنیادوں پر نقصانات کی مفصل رپورٹ تیار کرکے چیف سیکریٹری اور وزیر اعلی بلوچستان کو بھیج دی جائیگی لسبیلہ کے زلزلہ متاثرین کی بحالی تک ضلعی انتظامیہ چھین سے نہیں بیٹھے گی اور متاثرین کے مالی نقصانات کا بھرپور انداز میں ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اب تک تحصیل بیلہ کے چارزلزلہ متاثرہ اسکولوں کا سروے ہو چکا ہے اور پورے تحصیل بیلہ کے ہر گوٹھ اور ہر متاثرہ خاندان تک رسائی اور ان کی امداد و بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مرحلہ پر کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائی گی ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے کہا کہ لسبیلہ سے منتخب صوبائی وزیر ماحولیات وآئی ٹی پرنس احمد علی نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبائی حکومت سے زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی پیکیج کی منظوری حاصل کی جائیگی انھوں نے کہا کہ لسبیلہ انتظامیہ کی سروے ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں بہت جلد خوش اسلوبی سے سرانجام دیکر متاثرین کی بحالی وآبادکاری کو یقینی بنائیں گی.

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں