بیلہ اور گرد ونواح میں زلزلے کے بعد آپٹرشاکس کا سلسلہ بدستور جاری

جمعرات 1 فروری 2018 22:54

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء)بلوچستان کے بیلہ اور گرد ونواح میں گزشتہ روز زلزلے کے بعد آپٹرشاکس کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے بعد تین مرتبہ آپٹر شاکس آچکے ہیں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت بیلہ میں 4.9جبکہ حب میں 3.9ریکارڈ کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز 12بجکر20منٹ پر ایک مرتبہ پھر جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ۔

یاد رہے گزشتہ روز بیلہ ،اوتھل اور حب میں زلزلے کے باعث نہ صرف کچی آبادیوں کو نقصان پہنچا تھا بلکہ چھت اور دیواریں گرنے سے ایک بچی جاںبحق جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے تھے ۔زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں کو پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں روانہ کردی گئی تھی ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں