سابق وزیراعلی بلوچستان جام میر محمد یوسف عالیانی کی پانچویں برسی (کل) عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

جمعرات 1 فروری 2018 18:19

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) سابق وزیراعلی بلوچستان جام میر محمد یوسف عالیانی کی پانچویں برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اس سلسلے میں مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ کونسل حال اوتھل میں ہوگی تفصیلات کے مطابق آج دو فروری کو جام محمد یوسف ویلفیئر سوسائٹی اوتھل کے زیر اہتمام سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام میر محمد یوسف کی پانچویں برسی ضلع لسبیلہ میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی برسی کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ھال اوتھل میں ہوگی جہاں صبح 9 بجے قرآن خوانی ہو گی اور 11 بجے دعا ہو گی اور اس کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا جب کہ اسکولوں میں بھی قرآن خوانی ہوگی اور لنگر تقسیم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں