بیلا میں زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ، شدت 3.6 ریکارڈ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 فروری 2018 14:03

حب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم فروری 2018ء) : بیلا کے علاقہ میں زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بیلا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کی گہرائی 16 کلو میٹر تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روز صبح 9 بجے بیلا اور گردو نواح میں 4.9 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے نتیجے میں مکانوں کی چھتیں گریں اور کئی گھروں میں دراڑیں بھی آئیں، گذشتہ روز آنے والے زلزلے میں 2 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 6 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں