بلوچستان میں مشکلات کے باوجود موٹروے پولیس بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے،پولیس کلیم امام

موٹروے پولیس کی کارکردگی کی بدولت 32 فیصد سڑک حادثات میں کمی آئی ہے،ا نسپکٹرجنرل موٹروے پولیس

جمعہ 12 جنوری 2018 22:56

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) انسپکٹرجنرل موٹروے پولیس کلیم امام نے کہاہے کہ بلوچستان میں مشکلات کے باوجود موٹروے پولیس بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے موٹروے پولیس کی بہتر کارکردگی کی بدولت 32 فیصد سڑک حادثات میں کمی آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ حب کے موقعے پر موٹروے پولیس کے آفیسرز کی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے جس کے باعث مشکلات تو درپیش ہے مگر موٹروے پولیس دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے خدمات سرانجام دے رہی ہے، بلوچستان میں موٹر وے پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں تاہم مزید بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں انھوں نے کہاکہ موٹروے پولیس ریسکیو کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن اور روڈ سیفٹی ایجوکیشن پر بھی کام کررہی ہے جس کے تحت اسکولوں کے طلبہ، اساتزہ سمیت ہر طبقے کے لوگوں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے آئی جی موٹروے کلیم امام کا کہنا تھا کہ موٹروے کی بہتر کارکردگی اور آگاہی مہم کے باعث روڈ حادثات میں 32فیصد کمی آئی ہے اس موقعے پر آئی جی موٹروے نے سیلانی ٹرسٹ کی جانب سے دی جانے والی امدادی 3 فائر فائیٹر موٹربائیک لسبیلہ موٹروے پولیس کے حوالے کیا، اہلکاروں نے موٹر بائیک کے متعلق بریفنگ دی اور آگ بجھانے کا عملی مشق بھی کیا ،اس موقعے پر ڈی ایس پی سی آئی اے لسبیلہ ملک عبدالستار رونجہ، ڈی ایس پی حب سرکل جان محمد کھوسہ، ایس ایچ او ہائیٹ محمد عارف بلوچ بھی موجود تھے، اس سے قبل موٹروے پولیس کے آفیسرز اور اہلکاروں کا آئی جی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہواجس میں لسبیلہ پولیس کے آفیسرز بھی شریک ہوئے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں