لسبیلہ میں سات سالہ زینب سے زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاجی ریلی

قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ

جمعرات 11 جنوری 2018 23:14

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) لسبیلہ بھر میں سات سالہ زینب سے زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاجی ریلی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرے، قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب سمیت ضلع لسبیلہ کے علاقوں بیلہ ، وندر اور اوتھل میں سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئی اور مظاہرے کیئے گئے، صنعتی شہر حب میں سماجی تنظیم شہری رضاکار کی کی کال پر قصور میں سات سالہ بچی زینب کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماں نے شرکت کی، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، مظاہرین نے واقعے کی شدید مزمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شہری رضاکار کے سرپرست علی اصغر چھٹہ، کامریڈ فقیر محمدبلوچ ،جاوید چھٹہ، سول سوسائٹی کے فرید دلاری، خالد لاسی، بی این پی عوامی کے نواز برفت ، پیپلزپارٹی کے برکت نادر اور دیگر نے کہاکہ زینب بی بی کا واقعہ ملکی تاریخ میں کوئی نء بات نہیں بلکہ اس سے قبل بھی معصوم بچے درندہ صفت مجرموں کا نشانہ بنتے رہے ہیں جو حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی اور نا کامی کا ثبوت ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ زینب بی بی کے قاتلوں کو عبرتناک سزا دی جائیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کیئے جائیں، مقررین نے کہاکہ ایسے وحشیانہ اقدامات کی روک تھام حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہیں مگر افسوس کہ وہ غفلت سے کام لے رہے ہیں ہیں، انھوں نے کہاکہ ایسے اقدامات پر پنجاب حکومت کو اپنی نا کامی تسلیم کرکے مستعفی ہونا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں