حب ،اسسٹنٹ کمشنر حب کے وٹر نری کلینکس اور اسٹو ر ز پر اچانک چھا پے ، مضر صحت ادویا ت بر آمد

جمعرات 11 جنوری 2018 23:14

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء)اسسٹنٹ کمشنر حب کے وٹر نری کلینکس اور اسٹو ر ز پر اچانک چھا پے ، مضر صحت ادویا ت بر آمد تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کی خصو صی ہد ایت پر جمعر ات کے روز اسسٹنٹ کمشنر حب افتخا ر بگٹی نے نا ئب تحصیلدار امان اللہ زہر ی و لیو یز فور س کے ہمر اہ شہر کے مختلف علا قوں میں قائم وٹرنری کلنیکس اور میڈیکل اسٹو رز پر اچانک چھا پے ما رے اور دوران کا روائی بھینسو ں اور گائیوں کو دودھ کی پیدا وار بڑھا نے کے لئے لگا ئی جا نے والی آکسی ٹانک کے 240انجیکشن بر آمد کر لیئے اسسٹنٹ کمشنر حب افتخا ر بگٹی نے اس موقع پر بتا یا کہ مذکو رہ انجیکشن پر سپر یم کو رٹ آف پا کستا ن نے پا بندی عائد کی ہے انہو ں نے کہا کہ مضر صحت اشیا ء کی فر وخت کسی صور ت میں بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں