حب، پولیس کا جوئے کے اڈوں پر چھاپہ ،11 جواری گرفتار ،دائوپر لگائی گئی رقم برآمد

جمعرات 11 جنوری 2018 22:23

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) سٹی پولیس کا جوئے کے اڈوں پر چھاپہ ،11 جواری گرفتار ،دائو پر لگائی گئی رقم برآمد ،ایک اور کاروائی میں ایک ملزم گرفتار اسلحہ برآمدکرلیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی حب سرکل جان محمد کھوسہ کے زیرنگرانی ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی نیشہر میں جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈا ن کرتے ہوئے حب کے علاقے ڈاکخانہ روڈ اور پٹھان کالونی میں جوئے کے اڈوں پر چھاپہ مارا اس دوران 11 جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جوئے پر لگائی گئی رقم برآمد کرلیا جبکہ گزشتہ شپ ایک کاروائی کے دوران ایک شخص سے ٹی ٹی پسٹل برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے سٹی پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں