حب،کیڈبری مونڈ لیز لمیٹڈ کے برطرف ملازمین کا بھوک ہڑتالی 234روز بھی جاری

بدھ 10 جنوری 2018 22:44

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2018ء)کیڈبری مونڈ لیز پاکستان لمیٹڈ کے برطرف ملازمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ آج 234روز بھی جاری کوئی پرسان حال نہیں بیروزگاری کے عالم میں ملازمین طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں کچھ دن پہلے بھوک کے مارے ایک مزدور بھائی کی موت ہوگئی تھی اورایک دوسرے ساتھی کی بھی تبعت بہت زیادہ خراب ہے جوکہ علاج منتظر ہے گھر میں فاقہ پڑھ گیا ہے کھانے کو کچھ نہیں اس حال میں علاج کیسے کروائیں حب کے منتخب نمائندے کس وقت کا انتظار کر رہے ہیں کہ ایک ایک ہوکر سارے مزدور اپنی جان قربان کرتے رہے پھر ہمارے مسئلے کو حل کرینگے اور کمپنی انتظامیہ کو کس بات کا گھمنڈ ہے کیوں وہ ہم ملازمین کو بحال نہیں ک ر رہے کیوں وہ عدالت کے فیصلے کو نہیں مان رہے آخر کب تک کمپنی انتظامیہ کی غنڈہ گردی چلے گی کوئی تو ہو جو کمپنی انتظامیہ کے اس ظلم کو روک سکے ملازمین کا تمام سماجی رہنمائوں سے عاجزانہ اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور ہمیں بحال کروائیں ۔

-01-18/--261

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں