حب میں قائم دو سو سے زائد نجی کمپنیاں، پاکستان کسٹم، کوسٹ گارڈ اور دیگر ادارے لیبر لا کی خلاف ورزی کرکے مقامی افراد کو 75 فیصد ملازمتیں دینے کی خلاف ورزی کررہے ہیں، لسبیلہ بارکونسل

عملدرآمد کے لئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم مطالبات تسلیم نہ ہونے پر آحتجاج کی دھمکی دیدی

منگل 9 جنوری 2018 23:09

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) حب میں قائم دو سو سے زائد نجی کمپنیاں، پاکستان کسٹم، کوسٹ گارڈ اور دیگر ادارے لیبر لا کی خلاف ورزی کرکے مقامی افراد کو 75 فیصد ملازمتیں دینے کی خلاف ورزی کررہے ہیں، لیگل ایڈوائزر اور لیگل آفیسر بھی دیگر صوبوں سے لیا جا رہا ہے، لسبیلہ بارکونسل کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس عملدرآمد کے لئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم مطالبات تسلیم نہ ہونے پر آحتجاج کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

لسبیلہ بارکونسل کے نائب صدر نظربلوچ ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری حنیف رائل ایڈوکیٹ، اعظم قمبرانی ایڈووکیٹ، سلیمان بلوچ ایڈوکیٹ، امیربخش مینگل ایڈوکیٹ اور دیگر نے لسبیلہ بار روم میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حب میں دو سو سے زائد نجی کمپنیاں قائم ہیں مگر وہ لیبرلا کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے مقامی افراد کو ملازمتیں نہیں دے رہے ہیں 1984 کے لیبر ایکٹ کے تحت تمام کمپنیاں75فیصد ملازمتیں مقامی افراد کو دینے کے قانونی پاپند ہیں مگر مقامی مزکورہ کمپنیاں مقامی افراد کو مسلسل نظرانداز کررہے ہیں نجی کمپنیاں اور لسبیلہ میں کام کرنے والے پاکستان کوسٹ گارڈز اورپاکستان کسٹم لیگل آفیسر اور لیگل ایڈوائزر بھی دیگر صوبوں سے لے رہے ہیں مقامی وکلا اور نوجوانوں کو یکسر نظر انداز کیا جا رہایے، انھوں نے کہاکہ مقامی وکلا نے نجی کمپنیوں میں لیگل آفیسراور لیگل ایڈوائزر کی تعیناتی کے لئے لسبیلہ چیمبرآف کامرس کے ذریعے درخواستیں بھی دیئے تھے مگر انھیں نظرانداز کیاگیا انھوں نے کہاکہ ہم آج میڈیا کے ذریعے تمام نجی کمپنیوں اور پاکستان کسٹم اور کوسٹ گارڈز کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ مقامی افراد اور مقامی وکلا کے حقوق کا خیال رکھیں اور 75فیصد کوٹے پر عملدرآمد کریں انھوں نے کہاکہ ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے ان اداروں کو خبرادر کرتے ہیں کہ انھوں نے اگر ہمارے مطالبات پر فوری عملدرآمد نہیں کیا تو ہم ایک ہفتہ بعد لیڈا، لسبیلہ چیمبر آف کامرس، پاکستان کسٹم ،اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں