حب، بی این پی عوامی آئندہ انتخابات میں بلوچستان میں کلین سوئپ کریگی ، میر نعمت اللہ مینگل

ْ بی این پی عوامی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے عملی طورپرسرگرم عمل ہے،میراسراراللہ زہری

منگل 9 جنوری 2018 22:53

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی( عوامی) ضلع لسبیلہ کے رہنماء نواز علی برفت، میر نعمت اللہ مینگل، میراسراراللہ زہری،وڈیرہ علی حیدر عمرانی، میریاسرخان جدگال، حاجی رضا محمد پلال، عمران سفرزئی، امیرعلی مگسی، میر شہباز خان مری، نصیر احمد سناٹا رونجھا ودیگر نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہاکہ بی این پی عوامی روز افزوںترقی کی منازل طے کرتے ہوئے مقبولیت حاصل کر رہی ہے اوربی این پی عوامی میراسراراللہ زہری ،سید احسان شاہ، میراسداللہ بلوچ کی قیادت میں متحد ومنظم ہے انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بی این پی عوامی بلوچستان میں کلین سوئپ کریگی میرقدرت اللہ ریکی اور صفی اللہ زہری کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت بی این پی عوامی میں شمولیت خوش آئند فیصلہ ہے بی این پی عوامی کی مرکزی قیادت سمیت لسبیلہ کے تمام کارکنان میرقدرت اللہ ریکی اور صفی اللہ زہری کو سینکڑوںساتھیوں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع کرتے ہیں کہ نئے شامل ہونے والے ساتھی بی این پی عوامی کو لسبیلہ سمیت صوبے بھر میںفعال بنانے میںایک اہم کرداراداکریںگے انہوں نے کہاکہ بی این پی عوامی کی قیادت ہی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے عملی طورپرسرگرم عمل ہے جنہوںنے اپنے سابقہ ادوار میں بلوچ عوام اور بلوچ سرزمین کی خدمت کی جونظیرپیش کی وہ بلوچستان کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائے گی انہوںنے کہاکہ میر اسراراللہ خان زہری کی قیادت میں بی این پی عوامی کے تمام پارلیمانی ساتھیوں نے ماضی میں بلوچ نوجوانوںکوروزگارودیگرمراعات دیتے ہوئے بلوچستان کے خیرخواہ ہونے کا والہانہ ثبوت دیابی این پی عوامی بلوچستان کے مسئلے کا سیاسی حل چاہتی ہے اورحقیقی پارلیمانی سیاست کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے انہوںنے کہاکہ بی این پی عوامی میں جوق درجوق مختلف برادریوںاورقبائل کے لوگوں کی شمولیت ثابت کرتی ہے کہ بی این پی عوامی ہی بلوچستان کی سب سے بڑی قوم پرست اور خیر خواہ جماعت ہے انشاء اللہ آئندہ بی این پی عوامی لسبیلہ سمیت صوبے بھر کی تمام نشستوں پر اپنے امیدوارمیدان میں لائے گی اورآئندہ انتخابات کے نتائج بی این پی عوامی کے حق میںہونگے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں